ذرائع:
حیدرآباد: ایم ہنومنت راؤ نے پیر کو مانصاب ٹینک سماچار بھون میں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے نئے اسپیشل کمشنر کے طور پر چارج حاصل کرلیاہے۔سابق کمشنراشوک ریڈی کا تبادلہ ڈائرکٹر آف ہارٹیکلچر کے طور پر کیا گیا اور ان کی جگہ ایم ہنومنت راؤ کو کمشنر مقرر کیا گیا۔
عہدے کاجائزہ لینےکے بعد نئے کمشنر نے محکمہ کے افسران سے ملاقات کی اورمحکمہ کے تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا۔ محکمہ اطلاعات حکومت
کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق معلومات کی تشہیرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر نچلی سطح پر۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں اسپیشل سیکرٹری آئی اینڈ پی آر کا چارج بھی سنبھالا۔
اس موقع پرایگزیکٹیو ڈائرکٹر ایف ڈی سی کشور بابو، ایڈیشنل ڈائرکٹر ناگیہ کامبلے، جوائنٹ ڈائرکٹرس جگن، وینکٹ رمنا، وینکٹیشور راؤ، سرینواس، سی آئی ای رادھا کرشنا، ڈپٹی ڈائرکٹرس، اسسٹنٹ ڈائرکٹرس اوردیگرملازمین موجودتھے۔