the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لندن۔۔۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم 2مساجد کو ان کے فن تعمیر اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ میں اسلامی ورثے سے مالا مال عمارتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ان میں سے ایک مسجد وسطی لندن کے ریجنٹ پارک میں واقع مرکزی مسجد اور اسلامک کلچرل سینٹر ہے جبکہ دوسری مسجد برطانوی دارالحکومت کے جنوب مغربی حصے میں فضل مسجد کے نام سے موسوم عمارت ہے۔ان دونوں عمارتوں کو برطانیہ کے کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی گریڈ ٹو عمارتوں کی فہرست میں شامل



کیا ہے۔برطانیہ میں مختلف حوالوں سے اہمیت رکھنے والی تقریباً 5 لاکھ عمارتوں میں سے صرف 5.8  فیصد عمارتیں ایسی ہیں جنہیں کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی گریڈ ٹو کی فہرست میں جگہ دی ہے۔اس فہرست میں شامل ہونے سے مراد یہ ہے کہ مذکورہ عمارت خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور اسے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے۔برطانیہ کے ثقافتی امور کے وزیر مائیکل ایلس نے کہا ہے کہ ان خوبصورت مساجد کو خصوصی فہر ست میں شامل کرنے سے ان اہم اور تاریخی عبادت گاہوں کو محفوظ بنا رہے ہیں بلکہ برطانیہ میں مسلم ثقافت سے مالامال اثاثوں کی موجودگی پر اپنی خوشی کا اظہار بھی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریباً 1500 مساجد ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.