نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) تین طلاق سے متعلق بل جمعرات کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھا کی کام کاج کی فہرست کے مطابق طلاق سے متعلق بل ایوان زیریں میں 28 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد بدھ 27 دسمبر سے شروع ہورہے ہفتہ میں سرکار کے کام کاج کی فہرست میں اس قانون کو پیش کئے جانے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
text-align: start;">
اس قانون کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی قیادت والی وزارتی سطح کے گروپ نے تیار کیا ہے ، جس میں زبانی ، تحریری یا ایس ایم ایس اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ کسی بھی شکل میں تین طلاق یا طلاق بدعت کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے اور شوہر کو تین سال کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس قانون کا کچھ دنوں قبل ہی مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔