: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں نے بدھ کے روز کسانوں اور مہنگائی کے معاملے پر جم کر ہنگامہ کیا ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی دوبار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی پریزائڈنگ آفیسر میناکشی لیکھی نے دوبار ملتوی ہونے کے بعد ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ شور ارابے کے
درمیان انہوں نے بجٹ 2021-22 کے تحت وزارت ریلوے کے تحت گرانٹ کے مطالبات پر بحث شروع کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رام کرپال یادو کا نام پکارا۔ ادھر ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کسانوں کا معاملہ اہم ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ پریذائڈنگ آفیسر نے کہا کہ کانگریس اور دیگر جماعتیں اس پر تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہتی ہیں اور انہوں نے ہنگامہ کھڑا کرنے کا متبادل منتخب کیا ہے ، پھر اس پر کیسے بات چیت کی جاسکتی ہے۔