نئی دہلی،28نومبر:- حکومت نے لوک سبھا سکریٹری ڈی کے بھلا کو وقت سے پہلے ہی عہدے سے ہٹاکر ان کے اصل کیڈر ناگالینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں
بتایا گیا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز (آئی اے ایس)کے ناگالینڈ کیڈر کے 1986بیچ کے افسر ڈاکٹر بھلا کو وقت سے پہلے ہی ان کے کیڈر میں واپس بھیجے جانے کی فوری اثر کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔