نئی دہلی، 15 مارچ :- کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں اور حکمران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حلیف تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے مختلف ایشوز پر بھاری ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں آج مسلسل نویں دن بھی وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی وقفہ سوالات شروع کیا، اپوزیشن پارٹیوں-
کانگریس، ترنمول کانگریس، انادرمک، تلنگانہ راشٹر سمیتی، وائی ایس آر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے رکن بینر اور تختیاں لے کر چیئرکے قریب آ گئے اور نعرے لگانے شروع کر دیئے۔
بھاری ہنگامے کے درمیان ہی اسپیکرکی اجازت سے بی جے پی کی ہیمامالنی نے پہلا سوال پوچھا اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت رام کرپال یادونے جواب دینا شروع کیا، لیکن ان کا جواب شور شرابے میں دب کر رہ گیا۔