نئی دہلی، 5 مارچ:- پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے سیشن کے پہلے دن آج بینک گھوٹالے، کاویری تنازع اور آندھرا پردیش کے معاملے پر ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور کارروائی کل تک کے لئے ملتوری کردی گئی۔
وقفہ سوالات میں ایک بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد دوپہر 12 بجے کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی کانگریس کے ممبران بینک گھوٹالے کے معاملے پر
وزیراعظم سے جواب دینے، حکمران جماعت کی پارٹیوں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ممبران، آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے، ٹی آر ایس کے ممبران تلنگانہ میں ریزروریشن کا کوٹہ بڑھانے نیز انا دراک کے ممبران کاکاویری ندی کے پانی کے تنازعہ کے معاملے پر اسپیکر کی نشست کے نزدیک آکر نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے لگے۔
ترنمول کانگریس کے ارکان بھی بینک گھوٹالے کے معاملے شور مچا رہے تھے۔