: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/29جنوری(ایجنسی) ارون جیٹلی کے پیش کردہ اکنامک سروے میں ہندوستان کی معاشی ترقی کو دنیا کی تیز رفتار معیشت بتایا گیا حالانکہ حال ہی میں ورلڈ اکنامک فورم نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی معیشت کو چین اور پاکستان سے بھی پیچھے قرار دیا تھا۔
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن لوک سبھا میں اکنامک سروے پیش کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ جی ڈی پی کی شرح میں 7.75 فیصد اضافہ ہوا اور ہندوستان ایک مرتبہ پھر تیز رفتار معیشت بن گئی ۔
مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں اکنامک
سروے پیش کیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ ملک کی جی ڈی پی شرح میں مزید 6.75 فیصد اضافہ ہوگا ۔
سروے میں کہا گیا کہ ' جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ہی ملک کی معیشت دنیا کی تیز رفتار معیشت بن چکی ہے ۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا کہ مالیاتی سال 2018.19 میں جی ڈی پی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔
سروے میں بتایا گیا کہ ' انٹرنیشنل مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی جی ڈی پی کی شرح کو متاثر کرسکتا ہے''۔جی ایس ٹی کے بارے میں کہا گیا کہ ' جی ایس ٹی سے ٹیکس نظام میں استحکام آئے گا اور اس سے سرمایہ کاری کی سطح میں بھی اضافہ اور جاری اصلاحات کو مزید تقویت مل جائے گی ۔