ذرائع:
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 19 اپریل سے سات مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اس بار بھی سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
موجودہ لوک
سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت بھی جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔
پہلے مرحلے کی پولنگ 19 اپریل، دوسرے مرحلے کی پولنگ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔