لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 12 ریاستوں کی 95 سیٹوں پر شگن ساڑے پانچ بجے تک 61 فیصد پولنگ ہوئی، ان میں سب سے زیادہ پولنگ مغربی بنگال میں 75 فیصد اور سب سے کم جموں کشمیر میں 43.37 فیصد پولنگ ہوئی.
الیکشن کمیشن کی سویدھا اپلیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، دوسرے مرحلے میں ووٹنگ والے ریاستوں میں صبح سات بجے شروع ہوئے ووٹنگ کے دوران شام ساڑے پانچ بجے تک 61.12 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اسکے مطابق 70 فیصدی ووٹنگ کا اعداد پار کرنے والے
ریاستوں میں مغربی بنگال کے علاوہ پوڈوچیری (72.40 فیصد)، شمالی مشرقی ریاست منی پور (74.69 فیصد) اور آسام (73.32 فیصد) شامل ہے،
انکے علاوہ اترپردیش کی آٹھ سیٹوں پر 58.12 فیصد اور بہار کی چار سیٹوں پر 58.14 فیصد ووٹنگ ہوچکی تھی، دوسرے مرحلے میں تاملناڈو کی سبھی 39 سیٹوں پر ہورہے انتخاب میں شام ساڑے پانچ بجے تک 61.52 فیصد ووٹنگ ہوئی-
چھتیس گڑھ کی تین سیٹوں پر 68.70 فیصد اور کرناٹک کی 14 سیٹوں پر 61.80 فیصد ووٹنگ ہوئی، وہیں مہاراشٹرا کی دس سیٹوں پر دیر شام تک 55.37 فیصد ووٹنگ ہوئی-