: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/31مئی(ایجنسی) کانگریس نے کہا ہے کہ چار لوک سبھا اور گیارہ اسمبلی سیٹوں کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے آج آئے نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت کی چار سال کی حصولیابیوں کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ملک کے عوام نے اسے مسترد کرنا شروع کردیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے یہا ں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن بھلے ہی لوک سبھا اور اسمبلی کی پندرہ سیٹوں کے لئے ہوئے ہیں لیکن یہ ضمنی الیکشن ملک کے چاروں حصوں میں ہوئے اور تمام جگہ مینڈیٹ بی جے پی
حکومت کے خلاف گیا ہے۔ ضمنی الیکشن جتنی سیٹوں پر ہوئے ان میں سے زیادہ بی جے پی یا اس کی حلیف جماعتوں کے پاس تھیں اور پورا مینڈیٹ بی جے پی کے خلاف گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت چار سال کی حصولیابیوں کا جشن منا رہی ہے اور اپنے کام کے سلسلے میں کروڑوں روپے اشتہارات پر خرچ کررہی ہے لیکن عوام کی اس کی اصلیت سمجھ میں آگئی ہے او رضمنی انتخابات کے آج کے اعلان شدہ نتائج اس کے لئے اشارہ ہیں کہ عوام نے اسے پوری طرح سے مسترد کرنا شروع کردیا ہے۔ بی جے پی ہر الیکشن میں ضابطوں کے خلاف جاکر کام کررہی ہے اور اس کے باوجود اسے اسی طرح سے چت ہونا پڑ رہا ہے۔