نئی دہلی‘17اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے لوک پال تقرری معاملہ میں کوئی ہدایت جاری کرنے کی عرضی گزار کی درخواست مسترد کردی اور ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت جلد از جلد لوک پال کی تقرری کرے گی۔
مرکزی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے جج رنجن گوگوئی اور جج آر
بھانومتی کی بنچ کو بتایا کہ لوک پال کی تقرری پر سلیشکن کمیٹی میں ایک معروف قانون داں کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے اور اسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
اس کے بعد عدالت نے معاملہ کی سماعت 15مئی تک کے لئے ملتوی کردی اور امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت جلد از جلد لوک پال کی تقرری کرے گی۔