حیدرآباد ، 8 جون (ذرائع) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر نے اپنے کابینہ وزرا کے ساتھ منگل کے روز پرگتی بھون میں کابینہ میٹنگ کی جس میں لاک ڈاؤن کو مزید 10 دن تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا- یہ لاک ڈاؤن 19 جون تک رہے گا
اور 10 جون سے نافذالعمل ہوگا-
لاک ڈاؤن میں نرمی دیتے ہوئے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک وقت میں اضافہ کیا گیا ہے لوگوں کو گھروں تک پہچنے کے لیے ایک گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے- شام سے 6 سے اگلے دن صبح 6 بجے تک سخت نائٹ کرفیو رہے گا-