لکھنؤ؛19 اپریل (ذرائع) آبادی کے لحاظ سے ، ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے پانچ شہروں میں آج رات سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان شہروں میں دارالحکومت لکھنؤ ، وارانسی اور تین دیگر شہر شامل ہیں ، اس دوران صرف ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔
لکھنؤ اور وارانسی کے
علاوہ جن تین دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، اس میں پریاگراج ، گورکھپور اور کان پور شامل ہیں۔ ان شہروں میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے-۔
لاک ڈاؤن کے دوران، فارمیسی اور کرانہ اسٹور (تین کے کم اسٹاف ممبرس کی موجودگی ہونی چاہیئے) جیسی ضروری خدمات کو ہی کھلے رہنے کی اجازت ہوگی-