the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
كاس گنج۔ اترپردیش کے كاس گنج میں چندن گپتا کے قتل کے اہم ملزمان کے گھروں پر پولس نے آج قرقی کا نوٹس چسپاں کر دیا۔ ملزم وقت پرعدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو ان کے گھروں کی قرقی کی جائے گی۔پولس ترجمان کے مطابق 26 جنوری کو كاس گنج میں ترنگا یاترا کے دوران ہونے والے تشدد اور چندن کے قتل کے اہم ملزم نسیم، وسیم اور سلیم کی تلاش میں علی گڑھ زون کے پولیس انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سنجیو گپتا کی ہدایات پر مذکورہ ملزمان کے گھروں کے تالے توڑ کر تلاشی لی گئی لیکن پولس کو وہاں کوئی نہیں ملا۔ 

انہوں نے بتایا کہ كاس گنج میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس درمیان آج یہاں کے اسکول کالج بھی کھلے لیکن طالب علموں کی حاضری بہت کم رہی۔ كاس گنج تشدد کے معاملے میں اب تک سات کیس درج کئے گئے ہیں جن میں کل 140



افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولس چندافراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

دریں اثناء، كاس گنج کے اماپور قصبے میں ایک مذہبی مقام کی دیوار کو شرارتی عناصر نے کل رات خراب کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے سبب بڑی تعداد میں پولیس، آر پی ایف اور پی اے سی کو تعینات کرنا پڑا۔ ضلع مجسٹریٹ كاس گنج آر پی سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پیوش شریواستو نے موقع پر جاکر صورتحال کو سنبھالا۔ 

ادھر ندری گیٹ پر مقتول چندن گپتا کے رشتہ داروں اور دیگر خواتین نے بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کی مخالفت میں سڑک جام کر کے احتجاج کیا۔ خواجہ سراؤں کی گرو پوجا کو پولیس کیجانب سے گرفتار کرنے کی مخالفت میں خواجہ سراؤں نے بھی ندری گیٹ چوکی پر سڑک جام کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.