نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اگنی پتھ اسکیم نافذ کرنے کی اپنی ضد چھوڑکرملک کے نوجوانوں کی مانگ پر توجہ دیں اوراس اسکیم کو فوری طورپر واپس لے کر ہزاروں نوجوانوں کے فوج میں شامل ہونے کے خواب کوپوراکریں۔
کانگریس کے ترجمان موہن پرکاش نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں
کہا کہ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 3500 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں ستیہ گرہ منعقد کیا جس میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت کو اگنی پتھ کے تحت چار سال کی ملازمت کے بجائے پہلے کی طرح مسلح افواج میں نوجوانوں کو شامل کرکے ملک کی سرحدوں اور نوجوان نسل کے مستقبل کوتحفظ فراہم کرناچاہیے۔