the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدر آباد 25 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم مودی نے اسمبلی انتخابات سے عین پہلے تلنگانہ میں بی جے پی امید واروں کی حمایت میں آخری مرحلہ کی مہم کا آغاز کیا۔ کاماریڈی میں آج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ہر وعدہ کی پابند رہے گی اور جو بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، اس کو پورا کرے گی۔ انہوں نے ٹر مرک بورڈ ، تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی اور دیگر یقین دہانیوں بشمول خواتین کو ریزرویشن کی فراہمی ، ون رینگ ون پنشن ، طلاق ثلاثہ اور روم مندر کی مثال دی۔ یہ کہتے ہوئے کہ مودی، ہر یقین دہانی کی یقین دہانی ہے ، انہوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں بی جے پی کو بر سر اقتدار لانے پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لیڈر کو وزیر اعلی بنایا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس



کے لیڈران نے نئی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ انہیں رقم چاہئے اور عوامی فنڈس چاہئے ، عوام کی ترقی کیلئے رقم صرف کرنے کے بجائے یہ رقم ان کی جیبوں میں جارہی ہے۔ انہوں نے کاماریڈی کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس اور بی آرایس کے امید واروں کو مسترد کریں۔ ساتھ ہی خاندانی حکمرانی اور رشوت خوری کو بھی مسترد کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو غریبوں کا تحفظ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایس سی طبقہ کی زمرہ بندی اور مادیگا طبقہ سے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند ہے جس کے ساتھ طویل عرصہ سے ناانصافی کی جارہی ہے۔ مودی نے کہا کہ کسانوں کی بہبود ہی ہمیشہ بی جے پی کی ترجیح رہی ہے اور دولاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کی رقم کسان سمر دھی ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروائی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.