شاہجہاں پور:25 ستمبر(یواین آئی) سابق مرکزی وزیر چنمیا نند پر جنسی استحصال اور عصمت دری کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کو آج جبراََ وصولی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیاطالبہ کو آج صبح گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری کے بعد اسے میڈیکل جانچ کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا اور بعد میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اوم ویر سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیاسپریم کورٹ کی ہدایت پر معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی کے سربراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس نوین اروڑا نے بتایا کہ ویڈیو کی فورنسک جانچ اور
پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر طالبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ طالبہ پر جبراََ وصولی اور بلیک میل کر کے پانچ کروڑ روپئے کے مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔
اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد لڑکی اور اس کے تین ساتھیوں پر پولیس نے ایف آئی آر درج کیا تھا۔ آج صبح گرفتاری کے بعد لڑکی میڈیکل جانچ کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا اور جانچ کےبعد جیل بھیج دیا گیا۔
گرفتاری کےبعد طالبہ کو چوک کوتوالی لایا گیا۔ گرفتاری پر اترپردیش پولیس کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے سوامی چنمیا نند پر ریپ کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کو ان سے پیسے مانگنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔