تمام غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی ٹریننگ مارچ 2019 تک: پرکاش جاوڈیکر نئی دہلی، 4 اکتوبر: برسر ملازمت غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی تربیت کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے ایک معیاری پروگرام ڈپلومہ ان الیمنٹری ایجوکیشن (ڈی .ای آئی.ای ڈی) کا فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مسٹرپرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دہلی میں آغاز کیا۔
اساتذہ کی
تربیت سے متعلق یہ پروگرام غیر تربیت یافتہ سرکاری، حکومت سے امداد یافتہ، نجی امداد یافتہ تسلیم شدہ اسکولوں میں برسرملازمت غیر تربیت یافتہ الیمنٹری اسکولوں کے اساتذہ کے لئے تیار کیا گیا ہےاو ر اس میں 15 لاکھ (تقریباً) اساتذہ نے اب تک اندراج کرایا ہے۔
یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کا آن لائن اور فاصلاتی تعلیم سے متعلق ایک اقدام ہے۔