the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ عام لوگوں کے لئے ہوائی سفر کو آسان بنانے کے لئے اڑان اسکیم کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، مسٹر سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت، وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ تھا کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے۔ اس کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں جن میں سے تین اسٹارٹ اپ ہیں۔ یہ سول ایوی ایشن سیکٹر کے لیے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر بوجھ بھی بہت ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں لیکن اس



بحران میں بھی ہمارا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں نئی ​​ایئر لائنز کھل رہی ہیں۔ ہندوستان میں 20 سال کے بعد دو نئی ایئر لائنز شروع ہو رہی ہیں، جن میں ایک نوتعمیر جیٹ ایئرویز کی شکل میں اور ایک آکاسا کی شکل میں۔ انہوں نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ ممبئی ملک کی مالیاتی راجدھانی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اس کی کنیکٹوٹی کے لئے ہماری حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ہم نے تمام بین الاقوامی شعبوں کو 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھول دیا تھا۔ ان دنوں غیر ملکی ایئر لائنز1783 فلائٹ ہرہفتے آپریٹ کی جارہی ہیں اور ملکی ایئر لائنز 1465 ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.