اعتماد:
روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر مرحوم ظہیرالدین علی خان کی جسد خاکی کو نم آنکھوں سے آج بعد نماز فجر داراسللام روڈ پر واقع آخرت منزل میں سپرد خاک کیا گیا۔ بعد نماز فجر نامپلی پبلک گارڈن کی شاہی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں سرکردہ سیاسی ‘ سماجی’ مذہبی قائدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت
کی۔
واضح رہے کہ پیر کی شام قلب پر حملہ کے باعث جناب ظہیر الدین علی خان کا حیدرآباد کے بوئن پلی علاقے میں اچانک انتقال ہوگیا تھا جب وہ انقلابی گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے گئے تھے۔
اسی دوران چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور بیشتر ریاستی وزرا نے بھی ظہیر الدین علی خان کی اچانک موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور پسماندہ گان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔