the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئي) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز سپریم کورٹ سے لیکر زیریں عدالتوں تک میں زیر التواء مقدمات کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کو اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ لوگوں کو تیزی سے انصاف مل سکے۔
مسٹر نائیڈو آندھرا پردیش میں آر امبیڈکر لا کالج کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف جلد اور سستا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تاریخ بڑھنے کی وجہ سے مقدمات کی سماعت طویل ہوجاتی ہے اور انصاف مہنگا پڑ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کی عرضیوں کو ذاتی وجوہات اور



سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ عوامی مفاد کی عرضیوں کو عوامی مفاد میں اور وسیع مفاد میں استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے طلبہ سے گونگے بہرے لوگوں کی آواز بننے اور محروم و پسماندہ لوگوں کی قانونی مدد کرنے کی اپیل کی۔
قوانین میں تضادات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ قوانین کا خاکہ طے کرتے وقت وسیع پیمانے بات چیت اور گفت شنید ہونی چاہئے تاکہ ان کو آسان بنایا جاسکے۔ اس کے لیے صرف الفاظ پر نہیں بلکہ جذبات اور ارادے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ نظام انصاف میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عدالتوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہوگا اور عام آدمی کو انصاف کی رسائی فراہم کرنی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.