پٹنہ/30نومبر(ایجنسی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے گجرات اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کےدوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے بڑے بڑے دعووں پرحملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر مودی بے کار کی بیان بازی چھوڑ کر مسائل کی بات کریں۔
مسٹر لالو یادو نے ٹوئٹر پر کہا کہ انتخابی جلسوں میں مسٹر مودی نانا پرنانا، دادا -دادی اور چچا-چاچی جیسی بیکار کی بیان بازی کرنے کےبجائے یہ کیوں نہیں بتاتے کہ ان کی حکومت نے کتنے لوگوں کو گھر دیا گیا اور کتنے نوجوانوں کو ملازمت دی گئی اور کتنے اسکول اور اسپتال
بنوائے؟۔
آر جے ڈی کے صدر نے گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف پاٹيدار اور دیگر کمیونٹی کی جانب سے مخالفت پر کہا کہ اگر ہمت ہے تو مسٹر مودی بھی کہیں کہ گجرات میں دلت اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سمیت تمام طبقے خوش ہیں، اور اگر ایسا نہیں ہے تو وہ بتائیں کہ ترقی کہاں ہوئي ہے ؟
انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو مسٹر مودی اپنی ریلیوں میں لوگوں کو مصنوعات و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) اور نوٹ بندي کے فائدے بتلائیں اور ساتھ ہی آسمان چھوتی مہنگائی کے بارے میں بھی بتائیں۔