رانچی/6جنوری(ایجنسی) غیرمنقسم بہار میں اربوں روپے کے چاراگھپلہ کے ایک معاملے میں آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر او ربہار کے سابق وزیر اعلی لالوپرساد یادو کو ساڑھے تین سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت نے دیو گھر ٹریزری
سے غیر قانونی طورپر پیسہ نکالنے کے معاملے میں قصور وار قرار دئے گئے مسٹر یادو سمیت سولہ ملزمین کی سزا پر سماعت مکمل کرنے کے بعد یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے یہ سزائی سنائی۔
اس معاملے میں آر جے ڈی صدر کو تعزیرات ہند کی دفعات120B، 420' 467'471 اور 477بی نیز انسداد بدعنوانی قانون کی دفعہ 13(1)' 13(2)C D کے تحت ساڑھے تین سال قید کے ساتھ دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔