رانچی، 24 جنوری :- سرخیوں میں چھائے چارہ گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آج راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا سمیت کئی دوسرے لوگوں کو مجرم قرار دیا۔
right;">
سی بی آئی کے خصوصی جج ایس ایس پرساد کی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی مسٹر یادو، مسٹر مصر، سابق ایم پی جگدیش شرما سمیت بہت سے لوگوں کو مجرم قرار دیا ہے۔
چارہ گھوٹالہ کا یہ معاملہ چائباسہ ٹریژری سے 33 کروڑ 62 لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے۔