: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر/6ڈسمبر(ایجنسی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تجارتی مرکز میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کے لئے آنے والے شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکنوں کو بدھ کی صبح یہاں ریاستی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ترنگا لہرانے کی غرض سے آنے والے یہ شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکن ٹولیوں کی شکل میں تاریخی لال چوک پہنچے۔ شیو سینا کے جموں یونٹ نے اعلان کر رکھا تھا کہ پارٹی سے وابستہ کارکن تاریخی لال چوک جاکر وہاں ترنگا لہرائیں گے۔شیو سینا نے لال چوک میں ترنگا لہرانے کا فیصلہ نیشنل کانفرنس صدر کے بیان کہ 'پاکستان زیر قبضہ کشمیر پر ہاتھ ڈالنے سے قبل لال چوک میں ترنگا لہراکر دکھاؤ' کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے لیا تھا۔
ذرائع نے
یو این آئی کو بتایا کہ شیو سینا کی 9 رکنی ٹیم منگل کی صبح سرمائی دارالحکومت جموں سے روانہ ہوکر شام کے وقت یہاں پہنچی۔ انہوں نے بتایا 'لوگوں کے غیض وغضب سے بچنے کے لئے ٹیم میں شامل اراکین بدھ کی علی الصبح ریگل چوک میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) ہیڈکوارٹرس کے باہر نمودار ہوئے اور شیو سینا زندہ باد، ہندوستان زندہ باد، بھارت ماتا کی جے اوروندے ماترم کے نعرے لگاتے ہوئے تاریخی لال چوک پہنچ گئے'۔ ذرائع نے بتایا کہ ' شیو سینا کے کارکنوں نے ترنگا لہرانے کی کوشش صبح سویرے اس وقت کی جب اس تجارتی مرکز میں کسی دوکاندار نے اپنی دکان کھولی تھی نہ عام شہریوں کی کوئی نقل وحرکت نظر آرہی تھی'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر شیو سینا کارکنوں کو ترنگا لہرانے سے قبل ہی حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔