the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے بدھ کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور لکھیم پور کھیری تشدد کے واقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برطرف کیے جانے کا مطالبہ کیا مسٹر مشرا کے بیٹے آشیش مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے لکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں پر گاڑی دوڑایا جس میں کم از کم چار کسانوں کی موت ہو گئی۔
کانگریس کے رہنماؤں نے لکھیم پور کھیری واقعہ کی تفصیلات صدر کے حوالے کرتے ہوئے اس معاملے کی عدالتی تفتیش اور مرکزی وزراء کی کونسل سے مسٹر اجے مشرا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
صدر سے ملاقات کے بعد



مسٹر گاندھی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کسانوں کے لواحقین اور لکھیم پور کھیری واقعہ میں مارے گئے ایک صحافی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ، ’ہم ان لوگوں کے خاندانوں سے ملے ہیں جو لکھیم پور کھیری میں کچلے گئے تھے۔ متاثرین انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، وہ مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں‘۔
صدر سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا ،’لکھیم پور کھیری قتل عام کے واقعہ پر ، آج مسٹر راہل گاندھی اور کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے عزت مٓاب صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے انصاف کی آواز بلند کی‘۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے میں حکومت سے بات کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.