سرینگر، 15 نومبر :- لداخ خطے کو کشمیر اور تاریخی مغل روڈ سے جوڑنے والے 434 کلومیٹر طویل نیشنل ہائی وے کو آج صبح برف کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لیکن 300 کلومیٹر طویل سری نگر-جموں قومی شاہراہ بارش کے باوجود آمدورفت کے لئے کھلی ہے۔
right;">محکمہ آمدورفت کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ آج صبح زوجیلا پاس کے نزدیک برف گرنے کی وجہ سے سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا ’’برف گرنے کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہوگئی تھی اگر موسم بہتر ہوا تو ٹریفک آمدورفت شروع ہوجائے گی۔