: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا کویت کا دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کی مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مسٹر مودی نے روانگی سے پہلے اپنے بیان میں کہا، آج، میں کویت ریاست کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کے دوروزہ دورے پر جارہا ہوں۔ ہم کویت
کے ساتھ نسلوں سے چلے آرہے تاریخی تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارت اور توانائی کے پارٹنر ہیں، بلکہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، میں کویت کے امیر ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے لیے پُر جوش ہوں۔ یہ ہمارے لوگوں اور علاقے کے فائدے کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع ہو گا۔