دوحہ، 29 ستمبر (یو این آئی) امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کا آج 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
عرب نیوز اور الجزیرہ نیوز کی رپورٹوں کے مطابق امیر کویت صباح
الاحمد الصباح کو جولائی میں علاج کے لیے امریکہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گيا تھا، جہاں علاج کے دوران بروز منگل ان کا انتقال ہوگیا۔
سن 1929 میں پیدا ہونے والے شیخ صباح الاحمد الصباح کو جدید کویت کی خارجہ پالیسی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔