کرناٹک/23مئی(ایجنسی) کرناٹک میں کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت بن گئی ہے۔ جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی وزیر اعلی کے عہدہ کا اور کانگریس لیڈر جی پرمیشور نائب وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لے لیا ہے ۔کانگریس کے ہی کے آر رمیش کمار کو اسپیکر بنایا گیا ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے ڈی ایس سے ہوگا۔کے آر رمیش کمار جمعرات کو اسمبلی میں کمار سوامی کا فلور
ٹیسٹ لیں گے۔
تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی ، ان کی والدہ سونیا گاندھی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ راہل ، سونیا ، اکھلیش یادو اور مایا وتی بھی اسٹیج پر موجود ہیں ۔ تاہم متعدد دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت کی بھی توقع ہے۔