بنگلور،12جولائی(ایجنسی) کرناٹک میں گذشتہ ایک ہفتے کے اندر 14 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ اور کانگریس۔جے ڈی ایس کے اتحاد کی حکومت کودرپیش سیاسی بحران کے باوجود وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنی طرف سے پہل کرتے ہوئے اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش کرنے کے لیے وقت کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر کمارا سوامی نے 11 روزہ اسمبلی سیشن کے پہلے دن جمعہ کو ایوان میں کہا کہ باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے ان کی حکومت کو وارننگ کے باوجود وقفہ سوال جاری ہے اور وہ اسپیکر سے اپنی اکثریت ثابت
کرنے لیے تاریخ طے کرنے کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے صدر سے کہا،’میں اس سیشن میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے آپ کی اجازت اور وقت مانگ رہا ہوں‘۔
دوسری جانب اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)نے کہا ہے کہ کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت اقلیت میں ہے اور وزیر اعلیٰ کو اپنے عہدے سے فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے تحریک اعتماد سے متعلق بیان کے بعد بی جے پی کے بڑے رہنما بی ایس یدی یورپا اپنی سیٹ کی جانب چلے گئے اور پیشگی کاروائی سے متعلق قانون کے ماہرین سے گفتگو کر رہے ہیں۔