the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی : راجیہ سبھا ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر عام آدمی پارٹی میں جاری گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ایک جانب جہاں دہلی حکومت میں وزیر اور عام آدمی پارٹی کے بانی رکن نے کمار وشواس پر پارٹی توڑنے کا الزام لگایا ہے تو وہیں کمار وشواس نے شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان اور فلم باہوبلی کے کرداروں ماہشمتی ، شیوگامی اور کٹپا کا ذکر کرتےہوئے گوپال رائے اور اروند کیجریوال پر نشانہ سادھا ۔

گوپال رائے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کمار وشواس نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انچارج ، دہلی کے ریاستی صدر ، پی اے



سی رکن ، قومی ترجمان اور وزیر جیسے نو عہد وں پر رہنے والے گوپال رائے پارٹی کارکنان کو میر جعفر کہتے ہیں ، آج سات مہینے کے بعد ان کی کنبھ کرنی نیند ٹوٹی ہے۔

کمار وشواس نے یہاں باہوبلی فلم کے کرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے رائے کی رائے سے کنار ہ کشی اختیار کرلی ، اس ماہشمتی کی شیوگامی دیوی کوئی اور ہے جو باہو بلی کو مارنے کیلئے ہر مرتبہ کٹپا بدلتی رہتی ہے ، میری ان سے درخواست ہے کہ کانگریس اور بی جے پی سے آئے گپتاوں سے ملے "یوگدان " کا کچھ دن مزہ لیں ، میری لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.