نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) کلبھوشن جادھو کی بیوی اور ماں کی پیر کے روز پاکستان میں ملاقات کے بعد وزرات خارجہ نے منگل کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس ملاقات کے دوران ہندوستانی ثقافت اور مذہبی جذبات کی پرواہ نہیں کیا.
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کل ہوئی اس ملاقات کے بارے میں آج
سرکاری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان حکومت کے اس ملاقات کے لئے اختیار کئے گئے طور طریقوں کو "خوفزدہ" کرنے و الا قرار دیا۔
ترجمان نے کمانڈر جادھو کی اہلیہ کی جوتیاں واپس نہیں کرنے پر پڑوسی ملک کو آگاہ کیا کہ اگر اس نے اس پر کوئی شرارتی حرکت کی تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔