the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:


معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر آعظم لز ٹرس نے مناسب اقتصادی پالیسی پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔  اس پر وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے 45 دنوں کے اندر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن وزیر کے ٹی آر نے ہندوستانی وزیر آعظم پر ملک کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔  اورانہوں نے کہا کہ وزیر آعظم مودی کے دور حکومت میں ملک بہت بری حالت میں پہنچ گیا ہے۔  بیروزگاری گزشتہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، مہنگائی بھی گزشتہ 45 سالوں کےمقابلہ سب سے زیادہ ہوگئ ہے ۔ اور کہا کہ ہمارے ہاں ایندھن کی قیمتیں دنیا میں سب سے



زیادہ ہیں،  ہندوستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بدترین کمی آئی ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر کوشک بابو نے بھی ہندوستان میں معاشی ترقی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر کے ٹی آر نے پروفیسر کوشک کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مہنگائی قدرے زیادہ ہے، نوجوانوں میں بے روزگاری زیادہ ہے اور روپے کی قدر میں بھی چونکا دینے والے انداز میں گراوٹ آئی ہے۔ کوشک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس طرح کے مسائل ہندوستان کو جو چند سال پہلے تک دنیا میں سب سے آگے تھا، تلخ کر دیں گے۔ پروفیسر کوشک نے کہا کہ ان مسائل کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن تقسیم کرو اور حکومت کرو کی سیاست ان مسائل کو بڑا بنا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.