: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سابق وزیر اور بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے پدم شری ایوارڈ یافتہ کنیرا موگلیہ سے ملاقات کی اور ان کے حالات کا جائزہ لیا۔ حال ہی میں موگلیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوی تھی جس میں انہیں یومیہ اجرت پر کام کرتے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے دیے جانے والا وظیفہ روکھ دیا گیا ہے اور انہیں مجبورن مزدوری پر کام کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ ان کے پاس دواؤں کے لئے بھی پیسے نہیں ہے۔ جس پر بی آر ایس پارٹی نے ان کی مکمل مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ آج
کے ٹی آر نے ان سے ملاقات کی اور ان کی ذاتی طور پر مالی مدد کی اور انہیں یقین دلایا کہ پارٹی حکومت سے ان کے وظیفہ کا مطالبہ کریگی، مزید امداد فراہم کریگی۔ اس موقع پر کے ٹی آر کے ساتھ ایم ایل اے ملاریڈی، وویکانند، ایم ایل سی شمبھی پور راجو اور ملکاجگیری بی آر ایس ایم پی امیدوار راگیڈی لکشماریڈی بھی موجود تھے۔ کانگریس حکومت نے بی آر ایس حکومت کی طرف سے کنیرا موگلیہ کو دی جانے والی 10 ہزار روپے ماہانہ پنشن کو روک دیا ہے۔ اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تناظر میں کے ٹی آر نے یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔