نئی دہلی، 02 اکتوبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووِند نے جمعہ کے روز گاندھی جی کی 151 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں ان کی سمادھی، راج گھاٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر صدر نے گاندھی جی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا جن میں ان کی زندگی اور انسانی بہبود کی خاطر کی گئی ان کی شراکت داری کا ذکر کیا۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا،’گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر میں شکرگذار قوم کی جانب سے بابائے قوم گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش
کرتا ہوں۔ سچائی، عدم تشدد اور پیار ان کا پیغام سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو عام کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا راستہ دکھاتا ہے۔ وہ پوری انسانیت کے لیے باعث تحریک ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا،’آئیے، گاندھی جی کی سالگرہ پر ہم سب دوبارہ عزم کریں کہ ہم سچائی اور عدم تشدد کے راستے چلتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے اور ایک صاف و شفاف اور خوشحال ملک کی تعمیر کرکے گاندھی کے خوابوں کو پورا کریں گے‘۔