the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،8اکتوبر(یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو ملک کے عوام کو دشہرے اور وجے دشمی کی مبارکباد دی اور ان کے سکھ اور خوشحالی کی دعا کی ۔
صدرجمہوریہ نے لوگوں کو دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا،’’دشہرے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور دعائیں۔یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار ہے۔اس تہوار کے ذریعہ سے ہمیں زندگی میں ایمانداری اور سچائی کے راستے پر چلنے کی تحریک ملتی ہے۔میری دعا ہے کہ یہ تہوار ملک کے لوگوں کےلئے خوشیاں اور خوشحالی لے کر



آئے۔‘‘
نائب صدر نے دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے اور کہا،’’وجے دشمی کے موقع پر ملک کے عوام کو دل سے مبارکباددیتا ہوں۔یہ موقع ہمارے سناتن اقدارجیسے برائی پر سچائی کی جیت،خواتین کی ذہانت اور صلاحیت کا احترام ،جمہوریت ہم آہنگی،مساوات اور رواداری کے تئیں ہماری مشترکہ عقیدت کا تہوار ہے۔آج کے اس موقع پر اپنے ان سناتن اقداروں کے تئیں پرعزم اور عہدبند ہوں۔‘‘مسٹر نائیڈو نے کہاکہ مریادا پروشوتم شری رام کا کردار انسانیت کےلئے ابدی ، آفاقی مثال پیش کرتا ہے۔‘‘ان کی کہانی ملک اور طبقوں کی تنگ حدود سے اوپر ،دور دراز ممالک کی مختلف زبانوں میں مقبول ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.