the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 26 نومبر (ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اور حفاظتی دستوں کے جوانوں کو پیر کے روز خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر کووند نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 10 برس قبل ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین اور ان کے کنبوں کو ہم یاد کرتے ہیں۔ اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اور سیکورٹی کے عظیم اہلکاروں کو ہمارا سلام۔ انصاف کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے ہندوستان مکمل طور پر پابند عہد ہے۔


text-align: start;">وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کیا کہ "ممبئی میں بھیانک 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جان گنوا چکے لوگوں کو خراج عقیدت۔


شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہماری یکجہتی"۔ انہوں نے لکھا "مشکور ملک، ہماری بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے آگے جھکتا ہے جنہوں نے ممبئی حملوں کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑائی کی"۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کا سب سے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں سمندر کے راستے داخل ہوئے چند پاکستانی دہشت گردوں نے سینکڑوں لوگوں کے قتل کر دیا تھا۔ مشہور تاج ہوٹل کو جلا دیا گیا تھا۔ یہودیوں کے رہائشی علاقے نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ہندوستانی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.