نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی وزراء اور لیڈران نے ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر ان کی سمادھی ’سدایو اٹل‘ پرگلہائےعقیدت نذرکرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
مسٹرمودی نےآنجہانی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’محترم اٹل جی کو ان کی سالگرہ پرسلام ۔ ان کی ملک کے لئے خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو
متاثر کیا ‘‘۔
مسٹربرلا نے ٹویٹ پر لکھا مسٹرواجپئی پورے ہندوستان کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے۔ ان کی فکر اور زندگی کی جدوجہد کی کہانی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہے ‘‘۔
مسٹرنڈا نے کہا ’’ مادر وطن کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے ہم سب کے رہنما آنجہانی واجپئی کی سالگرہ پر،ان کی سمادھی’ سدیو اٹل ‘جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا ’’میں اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ وہ ایک عظیم قوم پرست تھے جنہوں نے ایک نامورمقرر، ایک شاعر، ایک قابل منتظم اور ایک قابل ذکر اصلاح پسند کے طور پر اپنی پہچان بنائی ۔ ہندوستان کی عوامی زندگی میں اٹل جی کے تعاون کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔