نئی دہلی، 4 نومبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزراء اور دیگر رہنماؤں نے جمعرات کو دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے ٹویٹر پر دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے، مسٹر کووند نے کہا،، ’دیپاولی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں دیوالی برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کی فتح کا تیوہار ہے آئیے !ہم سب مل کر اس تیوہار کو صاف ستھرے اور محفوظ طریقے سے منائیں اور ماحول کے تحفظ میں حصہ داری کرنے کا عہد کریں مسٹر مودی نے ٹویٹ
کیا، ،’دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد، میری دعا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور خوش بختی لے کر آئے‘۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی، ترقی اور صحت کی دعا کی ہے۔
جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ زندگی کا ہر لمحہ روشنی سے منور ہونا چاہیے۔انہوں نے نامور شاعر نیرج کی اس شعر کا ذکر کرتے ہوئے ،’جلاؤ دیے پر رہے دھیان اتنا، اندھیرا دھرا پر کہیں رہے نہ جائے‘ عوام کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دی۔