نئی دہلی، 25 دسمبر ( یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دارالحکومت دہلی میں واقع آنجہانی کی سمادھی ’سدیواٹل‘ جاکر انہیں خراج عقیدت پیش۔
آج خراج
عقیدت پیش کرنے پہنچنے والے دیگر معزز لیڈروں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کار گذار صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ایک ’ پرتھنا سبھا‘ کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس سے قبل مسٹر مودی نے اپنی ٹویٹ میں کہا’’ہم وطنوں کے دلوں میں بسے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کی سالگرہ پر سلا م ‘‘۔