نئی دہلی،7اگست(یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دستخط کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کوخصوصی درجہ دینے والےآرٹیکل 370کے التزام بے اثر ہوگئے۔
مسٹر کووند نے منگل کو ہی دیر شام متعلقہ نوٹیفکیشن پر دستخط کردئے۔اس کے ساتھ ہی یہ قانون مؤثر ہوگیا اور جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوگیا۔
گزٹ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،صدرجمہوریہ نے ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370کے سیکشن (اے) کے ساتھ ریڈ
پیراگراف کے سیکشن (تین)کے تحت فراہم کردہ طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی سفارش پر ھ اگست 2019 سے مذکورہ آرٹیکل کے ایک حصے کو چھوڑ کر سب کو بے اثر قرار دیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو راجیہ سبھا میں منظوری کے بعد متعلقہ بل منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا،جہاں طویل بحث کے بعد اسے منظوری دے دی گئی۔اس کے بعد مرکزی حکومت نے منظوری کے لئے اسے صدر کے پاس بھیج دیا تھا۔ مسٹر كووند نے اعلانیہ پر دیر شام دستخط کر دئے۔