نئی دہلی،19 نومبر(یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عقیدت کے تہوار چھٹھ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور دعا دی ہے۔
مسٹر کووند نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،’’عقیدت کے تہوار چھٹھ پوجا کے موقع پر میں ملک اور غیرملک میں بسے ملک کے سبھی عوام کو مبارکباد اور دعائیں دیتا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ چھٹھ پوجا میں سورج کی اپاسنا کے
ساتھ ہی ندیوں،تالابوں سبھی آبی ذرائع کی آرادھنا کے ذریعہ سے قدرت کے تئیں اپنی عقیدت اور قربانی کا اظہارکرنے کی روایت رہی ہے۔
صدر نے کہا،’’آئیے چھٹھ پوجا کے موقعپر قدرت اور ماحولیات کے تحفظ کا عزم کریں اور کووڈ 19 کی وبا کو توجہ میں رکھتے ہوئے تہوار منائیں ۔میری دعا ہے کہ اس سال چھٹھ مئیا ملک کے سبھی عوام کو شفایاب اور خوشحال ہونے کا آشرواد دیں۔‘‘