the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/10اگسٹ(ایجنسی) جموں وکشمیرریاست آئندہ 31اکتوبرکودومرکزکے زیرانتظام ریاستوں جموں  وکشمیراورلداخ میں تقسیم ہوجائےگی۔ صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کوجموں وکشمیرتشکیل نوایکٹ 2019کو اپنی منظوری دے دی۔ ایکٹ میں ریاست کودومرکزکے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیراورلداخ میں تقسیم کرنے کا التزام ہے۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ میں اسمبلی نہیں ہوگی۔ اس کے فوراََ بعد وزارت داخلہ نے ایک نوٹفکیشن جاری کرکے تقسیم کی تاریخ



31اکتوبر طے کردی۔ ایکٹ کے مطابق نو تشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں کرگل اور لیہہ اضلاع کو شامل کیا جائےگا جبکہ موجودہ ریاست کے دیگر 12ضلع مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کا حصہ بنیں گے۔

جموں وکشمیر میں اس وقت لوک سبھا کی چھ سیٹیں ہیں۔ تقسیم کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں پانچ اور مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں ایک لوک سبھا سیٹ ہوگی۔ دونوں مرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں اب گورنر کی جگہ لیفٹننٹ گورنر ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.