: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کی دھاندلیوں کی وجہ سے تلنگانہ سو سال پیچھے چلا گیا ہے۔ کومٹ ریڈی نے بی آر ایس-بی ایس پی اتحاد کے تعلق سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ریاستی وزیر نے طنز کرتے ہوئےکہاکہ سابق چیف منسٹر نے بحران کاشکار بی ایس پی لیڈر آر ایس پروین کمار کے پیرپکڑلئے ہیں۔ انہوں نے پیشین
گوئی کی کہ بی آر ایس ایم ایل اے ہریش راؤ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔کومٹ ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تنقیدوں سے بچنے کیلئے کے سی آرنے اسمبلی سے دوری اختیار کی۔انہوں نے بتایا کہ ایل آر ایس گائیڈ لائن ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ کومٹ ریڈی نے الزام لگایاکہ بی آر ایس نے یادگیری گٹہ کی ترقی کے نام پر استحصال کیا ہے۔