: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/1نومبر(ایجنسی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ڈوکلام علاقے میں حال ہی میں ہوئےواقعہ کے سلسلے میں بھوٹان کے بادشاہ کے رول کی ستائش کرتے ہوئے آج کہا کہ اس تنازعہ کے دوران ہندوستا ن اور بھوٹان جس طرح سے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے،وہ ہماری دوستی کی مثال ہے۔
مسٹر کووند نے یہ
بات ہندوستان کے دورے پر آئے بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور ملکہ گیالسین جیتسن پیما وانگچک کے ساتھ آج یہاں ملاقات کے دوران کہی۔
مسٹر کووند نے بھوٹان کے بادشاہ اور ملکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاج پوشی کی سالگرہ پر ہندوستان کے دورے پر آنے اور اپنے ساتھ ننہے شہزادے گیالتسے کو بھی ساتھ لانے پر خوشی ظاہر کی اور ان کا شکریہ اداکیا۔