برطانیہ، 6 مئی (ذرائع) برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کی تاجپوشی ہوگئی ہے، ہفتہ یعنی 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں 80 منٹ تک بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کی رسمیں چلی- اسکے بعد ارچپ بشپ نے کنگ چارلس اور کملکہ کیملا کو تاج پہنائے- چارلس نے 1661 میں بنا سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنا، تو وہیں کوئین نے جو تاج پہنا
اس سے کوہ نور ہیرا نہیں جڑا ہوا تھا-
برطانوی شاہی خاندان میں 70 سال بعد تاجپوشی ہوئی ہے۔ اس سے قبل 1953 میں بادشاہ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ کو تاج پہنایا گیا تھا۔ اس وقت چارلس کی عمر صرف 4 سال تھی۔ اب کنگ چارلس کی عمر 74 سال ہے۔ ملکہ الزبتھ کی تقریباً 6 ماہ قبل موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو بادشاہ قرار دیا گیا تھا تاہم اب ان کی تاجپوشی ہوئی ہے۔