شمالی کوریا/9فروری(ایجنسی) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر Kim Jong-unکم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ Kim Yo-jong
text-align: start;">سرمائی اولمپکس دیکھنے کے لیے آج صبح جنوبی کوریا پہنچ گئی ہیں۔ جنوبی کوریائی وزارت اتحاد کے وزیر نے انچیئون کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ سن 1950 سے 1953 تک جاری رہنے والی کوریائی جنگ کے بعد شمالی کوریا پر برسراقتدار خاندان کی وہ پہلی رکن ہیں جو جنوبی کوریا پہنچی ہیں۔ وہ اپنے ملک کے اُس بائیس رکنی اعلی سطحی وفد میں شامل ہوں گی جو سرمائی اولمپکس کے لیے اس وقت جنوبی کوریا میں ہے۔ اس وفد کی قیادت شمالی کوریائی سربراہ مملکت کر رہے ہیں۔