نئی دہلی/28ڈسمبر(ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے ہندوستانی شہری كلبھوشن جادھو کے ساتھ ان کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ
ملاقات کے دوران بدسلوکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو حقوق انسانی کی سراسر خلاف ورزی بتایا اور کہا کہ ہندوستان اب مضبوط دلائل کے ساتھ بین الاقوامی کورٹ میں مسٹر جادھو کو راحت دلانے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مسز سوراج نے آج راجیہ سبھا میں مسٹر جادھو کی شیشے کی دیوار کے اس پار اپنی والدہ اور بیوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کے واقعات پر اپنے بیان میں یہ بات کہی۔
انہوں نے ایوان کو مسٹر جادھو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ پاکستان حکام کی طرف سے کی گئی بدسلوکی کے واقعہ کی تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے تعلق سے پاکستان اور حکومت ہند کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا، اس کا پاکستانی سرکار نے خلاف ورزی کی ہے۔